پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان کے علاقے یامر میں مسافربس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس اور کار کے درمیان حادثہ شتیال کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافربس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں۔
پولیس نے بتایاکہ حادثے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے اور لاشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اندھیریکی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی اور کار گلگت جا رہی تھی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔