خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ، 17 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں جاپان فرینڈشپ ٹنل کے قریب انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 مسافرہلاک اور دیگر 2 زخمی ہو گئے۔

مسافر کوچ لکی مروت سے پشاور جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ تصادم ہوگیا۔

ڈاکٹر کے مطابق ٹریفک حادثے میں 3 بچے اور 3 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہوئے۔

کے ڈی اے ٹیچنگ ہسپتال کے ہنگامی شعبے کے افسر راشد بخاری کے مطابق خوفناک حادثے کے بعد ہسپتال میں 17 لاشیں منتقل کی گئیں، زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ حادثہ کوہاٹ ٹنل کے قریب پیش آیا ہے، جو تیز رفتار ٹرالر اور مسافر کوچ میں تصادم سے ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر کوچ الٹ کر سڑک کنارے گر گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment