روس کوڈرونزکی فراہمی: امریکانے ایران کے 7ادارے بلیک لسٹ کردیے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو بشکریہ اے پی

امریکانے یوکرین پرفضائی حملوں کے لیے روس کوڈرونز فراہم کرنے کے الزام میں ایران کے سات اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیاہے۔

بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی اداروں میں ایئرکرافٹ انجنزڈیزائن اور مینوفیکچرنگ، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ریسرچ اورخودمکتفی جہاد آرگنائزیشن، اوجے پروازمدو نفرکمپنی، پروار پارس کمپنی، قدس ایوی ایشن انڈسٹری اور شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑیاں (یو اے وی) یوکرین میں استعمال کے لیے روس منتقل کی جا رہی ہیں۔ یہ سرگرمی امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہے۔

روس کے یوکرین پرحملے کے قریباً ایک سال بعد اتحادیوں نے کروزمیزائلوں اورایرانی ساختہ کامیکاز ڈرونزکا توڑ کرنے کے لیے ہدف ملک کا فضائی دفاع مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔روس نے ایرانی ساختہ ڈرونزکے ذریعے اس موسم سرمامیں یوکرین کی توانائی کی بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پرحملے کیے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment