خیبرپختونخوا : کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے 10 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے طلبہ کی کشتی الٹنے سے کم از کم 10 بچے ہلاک ہوگئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے 30 افراد کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔

ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآپریشن کرتے ہوئے 17 بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 10 بچیہلاک ہوگئے جو کہ مدرسے کے طالب علم تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے مطابق سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی جس میں 30 افراد سوار تھے۔

دوسری جانب پولیس اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو واقعے میں 10 بچے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment