سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِ آتش

0
134

سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن کونذرِ آتش کیا گیا۔

اسلام مخالف اور انتہائی دائیں بازو کے کارکن راسموس پالوڈن نے جمعے کوکوپن ہیگن میں دو مقامات پر قرآن کو نذرِ آتش کیا۔

پالوڈن سوئیڈن کے علاوہ ڈنمارک کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

اس سے قبل 21 جنوری کو بھی پالوڈن نے سوئیڈن میں ترکیہ کے خلاف مظاہرے کے دوران قرآن کا ایک نسخہ نذر آتش کیا تھا جس پر نہ صرف ترکیہ بلکہ دنیا کے کئی مسلم ملکوں نے مذمت کی تھی۔

جمعے کو ایک بار پھر پالوڈن نے کوپن ہیگن میں ایک مسجد کے سامنے اور پھر ترک سفارت خانے کے باہر بھی قرآن کے ایک نسخے کو نذرِ آتش کیا۔

اس موقع پر پالوڈن کا کہنا تھا کہ وہ ہر جمعے کو یہ اقدام اُٹھائیں گے جب تک ترکیہ،سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کر دیتا۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سوئیڈن کو بطور نیٹو رُکن شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here