پاکستانی روپے کی قدرمیں مسلسل زوال جاری ہے۔ جمعرات کی روز انٹربینک ریٹ 24.54 روپے کے اضافے کے بعد 255.43 روپے کا ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات انٹربینک کا ریٹ 230.89 روپے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ ایک روز میں روپے کی تنزلی کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ پاکستان کو اسحٰق ڈار کی آئی ایم ایف مخالف سوچ کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا اور یہ سوچ ناکامی سے دوچار ہوئی۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے سب ماہرین جانتے تھے کہ یہ سوچ ناکامی سے دوچار ہو گی اور ہم نے اس کے نتائج دیکھ لیے۔