جامشورو میں بجلی ٹاور دھماکے سے تباہ، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

0
129

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے جامشورو سے دادو کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹاور دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بدھ کے روز نامعلوم افراد نے ایک ٹاور کو بم دھماکے سے اڑا کر تباہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہم تنصیبات کو بم سے اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے داسو کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور میں دھماکا ہوا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں باری مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے بجلی ٹاور کودھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بیان میں کہا گیاکہ ہماری تنظیم ایس آر اے پنجاب جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائینوں کو مانجھند (جامشورو) کے قریب کھانوٹھ کے علاقے میں بم حملوں میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندوھودیش روولیوشنری آرمی نے آج صبح مانجھند (جامشورو) کے قریب کھانوٹھ کے علاقے میں پنجاب جانے والی 500KV ہائی ٹرانسمیشن لائین کو حملے کا نشانہ بنایا۔

سوڈھو سندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب سندھ وطن پر جبری قبضہ کرکے سندھ کے وسائل کی لوٹ مار کررہا ہے اس لیئے سندھ سے لوٹ کر پنجاب جانے والی تمام رسد و سپلائی لائین ایس آر اے کے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا ایس آر اے سندھ کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here