بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
بلوچستان کے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق تربت میں حالیہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوری طور پر دو مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
واضع رہے کہ تربت میں بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فوج کے سہولت کار و مخبروں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی بناپر 144نافذ کردی گئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔