صومالیہ میں ملٹری بیس پر حملہ، بیس کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

صومالیہ میں ملٹری بیس پر مسلح افراد حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالین فوجی حکام کا کہنا ہے کہ القائدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب کے دہشتگردوں نے دارالخلافہ موگادیشو سے 60 کلومیٹر کے مفاصلے پر وسطی صومالیا کے علاقے ہوادلے میں قائم ملٹری بیس پر حملہ کردیا۔

فوجی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے خودکش کار دھماکہ کیا جس کے بعد ملٹری بیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 فوجی اہکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان کے ذریعے دہشتگرد تنظیم الشباب نے واقعے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment