بلوچستان لبریشن فرنٹ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کی دو چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ 16 جنوری کی شام مغرب کے وقت سرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے جکی میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاجس سے دو فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اس حملے کے ایک گھنٹے بعد سرمچاروں نے ملشبند میں بھی پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپرسے ایک اہلکار کوہلاک کرنے کے بعد چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو مزید جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے،ان حملوں میں دشمن فوج کو جانی نقصان کے ساتھ مالی نقصان پہنچایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔