نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 72 افرا دہلاک

0
165
فوٹو: اے ایف پی

نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 72 افرا دہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق پوکھرا ایئرپورٹ پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 72 مسافر سوار تھے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد سے اب تک 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ییٹی ایئرلائنز کا طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا جب لینڈنگ کے وقت وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان جگناتھ نیرولا کے مطابق طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 68 مسافر سوار تھے اور ان مسافروں میں 53 نیپالی اور پانچ انڈین شہری شامل تھے۔

اس کے علاوہ طیارے میں روس کے چار، کوریا کے دو، آئرلینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور فرانس سے ایک ایک مسافر سوار تھا۔

نیپالی فوج اس وقت کریش سائٹ پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے نیپالی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’ابھی ملبے سے مزید لاشیں نکالی جائیں گی‘ کیونکہ طیارہ ’ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here