داعش نے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہرخودکش دھماکے ذمہ دار ی عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابقداعش کی نیوز ایجنسی نے ایک ٹیلی گرام چینل پر کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment