بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ہرنائی میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہناہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک بم حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو شاہرگ کے علاقے گیلانی میں اس وقت نشانہ بنایا جب کم از کم پانچ دشمن اہلکار سڑک سے گذر رہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری جدوجہد آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیگی۔