گوادر محاصرے میں ہے اور 9دنوں سے آپریشن جاری ہے، ہدایت الرحمان

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

حق دوتحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ گوادرکو محصور کرکے کرفیو جیسا ماحول شہریوں وعوام کو خوف وہشت میں رکھا گیا ہے۔26دسمبر9دنوں سے گوادر آپریشن تاحال جاری ہے گوادر محاصرے میں ہے کارکنان پر تشدد کرکے گھروں اوراملاک کونقصان پہنچایا گیا ہے گاڑیوں،موٹرسائیکلز کو جلایاگیاہے سینکڑوں شہری،علاقے کے عوام کو خوف میں رکھاگیا ہے کارکنان قائدین وشہری گرفتارہیں ناحق ناجائزجھوٹے مقدمات بنائے گیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حق دو کے وقائدین وجماعت اسلامی کے ذمہ داران کو لاپتہ کیا گیا ہے میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں،وکلا،انسانیت سے محبت کرنے والوں سے اپیل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیں ہم پرامن،جمہوری جدوجہدکرتے ہوئے آئین پاکستان کے تحت حقوق مانگ رہے ہیں۔سی پیک وترقی کا جومر گوادرکے مظلوم شہریوں وعوام کیلئے آوازاٹھائی جائیں تاکہ ظلم وجبرلاقانونیت کے ذریعے مسلط ٹولے سے نجات مل سکیں۔

ویڈیوپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے سے لاپتہ اور دھرنے سے اغوا کرنے والے کارکنان کو بازیاب ومنظرعام پر لے آئیں بنیادی حقوق،ساحل ووسائل کی حفاظت کیلئے ہم میدان عمل میں نکلے ہیں میڈیا انسانی حقوق کی تنظیمیں،باشعورعوام،وکلا،انسانیت سے محبت کرنے والے اس آئینی قانونی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔حکومت،سیکورٹی فورسز،ادارے وقانون نافذ کرنے والے یکطرفہ جبر لاقانونیت آمریت کے تحت ہم پر ظلم کررہے ہیں ہماری آوازکو دبایا جارہا ہے ہم سے قانونی آئینی حقوق چھین رہے ہیں ہم پرامن جمہوری لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں تشدد پر مجبور کررہے ہیں تاکہ ہم غیر قانونی کاروائی واقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ،آئی جی طاقت،تشدد،ریاستی جبر سے حالات کنٹرول نہیں کر سکتے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے حق وسچ کا ساتھ دیکر زمینی حقائق کومدنظر رکھ کر عوام کو جائزوقانونی حقوق دینے ہوں گے۔گوادردھرنے سے حکومت،اداروں،سیکورٹی فورسزکے وہ لوگ پریشان ہیں جو ٹرالر مافیا،چیک پوسٹوں سے روزانہ لاکھوں کروڑوں بھتہ لیتے ہیں جنہوں نے منشیات،رشوت،بھتہ کو کاروبار بنایاہے جن کو عوام کی جان ومال،قومی خزانے کی کوئی فکر نہیں۔رشوت وبھتہ خورمافیازمنشیات وشراب اوربھتہ وناجائزمنافع سے ہمارے نوجوانوں ونسلوں کو تباہ کررہے ہیں۔ہم کس کس ناجائز،کس کس ظلم وجبر پر خاموش رہے ہم ہر ظلم وجبر،بھتہ،مافیازکے خلاف ہر فورم پر آئینی قانونی پرامن جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment