افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے دروازے پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ کابل میں ہوائی اڈے کے دروازے پر ہونے والے دھماکے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افرادہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
عبدالنافع تکور کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔