اے این پی کے رہنما اورسابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے مائیکر بلاگنگ سائٹ ”ٹوئٹر“گوادر میں پر امن عوامی احتجاج پرحکومتی تشددپر اپنے ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں بلوچ عوام کے جائز مطالبات کے لیے ہونے والے پرامن مارچ پر حکومتی تشدد نے ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ وہ محض ریت کی بوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریت کی اس بوری کو اصلی حکمرانوں نے اپنے دفاع کے لیے سامنے رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کے ذریعے حکمرانی دائمی نہیں ہوسکتی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔