تربت: ضلع انتظامیہ نے حق دو تحریک کے گرفتار رہنما کی تمام کانیں سیل کردیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں انتظامیہ نے حق دو تحریک کے گرفتار رہنما یعقوب جوسکی کے تمام تیل کے ڈپو اوردکانوں کو سیل کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر ضلعی رہنماؤں جن میں نوید نصیر اور شبیر رندبھی شامل ہیں،کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آل پارٹیز، انجمن تاجران اور حق دو تحریک کے ترجمان نے ضلعی انتظامیہ کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام اور ذاتی وقانونی کاروبار کی بندش کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرامن مظاہرین کیخلاف ایف آئی آر ختم کرکے سیل دکانوں کو کھولا جائے اور گرفتار رہنماؤں کو رہا کرکے بات چیت سے مسئلے کا حل ڈھونڈا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment