بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک حب گوادر میں حق دو تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری اور کارکنوں پر تشدد کے خلاف آج دوسرے روز احتجاج جاری ہے۔
گوادر میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک کی بندش سے شہر میں غیریقینی صورتحال ہے اور لوگ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری روز جاری احتجاج کے باعث کوسٹل ہائی وے کو مکمل بلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پھر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
احتجاج میں شامل کئی خواتین ومرد اور بچے بھی زخمی اور بے ہوش ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔