بھارت کے ریاست سِکم میں بھارتی فوج کی گاڈی سڑک سے پھسل کر بھاری پتھروں سے ٹکراتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افسران سمیت 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سکم میں فوجی ٹرک راستے سے پھسل کر پتھروں سے ٹکرا کر کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین جونیئر کمیشنڈ افسران سمیت 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کی تین گاڈیوں کا قافلہ چتن سے ٹھنگو کی طرف جارہا تھا اور زیما کے علاقے میں گاڈیوں کو موڑا جارہا تھا کہ اس دوران روڈ سے پھسل کر ایک گاڈی کھائی میں جاگری۔
سکم بھارت کی شمالی مشرقی ریاست ہے جس کی سرحد بھوٹان سے ملتی ہے۔