پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو مسلح گروپوں میں تصادم کے باعث 3 افرادہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل منڈی (بازار) میں دو مسلح گروپوں کے ارکان کا آمنا سامنا ہوا اور تصادم کے باعث فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افرادہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت عطا اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق اسحٰق گروپ سے تھا جبکہ مزید 2ہلاک افراد کا تعلق اختر محمد گروپ سے تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک افراد کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچی تھی۔