بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں جوڈیشل حوالات میں ایک قیدی نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
اس ضمن میں جوڈیشل حوالات ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی اعجاز ولد جمعہ سکنہ سربندن جو مقدمہ فرد نمبر 211/2022 بجرم زیر دفعہ 337 اے، 353، 186، 427، 504 ت پ کے تحت حوالات میں قید تھا وہ بارک سے متصل غسل خانے میں چلا گیا لیکن کافی دیر گزرجانے کے بعد باہر نہیں نکلا جس پر غسل خانہ کا دروازہ توڑا گیا تو اس کی لاش غسل خانے کے چھت پر لٹکا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ قیدی نے اپنے ازار بند سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔