دشت: سیاھجی میں پاکستانی فورسز کی زمینی اور فضائی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر اورضلع کیچ کے درمیانی پہاڑی علاقے دشت سیاھجی میں پاکستانی فوج کا زمینی اور فضائی جارحیت شدت کے ساتھ جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ صبح گوادر سے فورسز کا بڑا قافلہ مذکورہ علاقے میں پہنچنے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اپنی جارحیت شروع کردی ہے اور آج صبح گوادر سے چھ گن شپ ہیلی کاپٹر سیاھجی جارحیت میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ دو دنوں سے جاسوس ڈرونز کی گشت جاری ہیں۔

خیال رہے گذشتہ دنوں بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے کنڈاسول میں پاکستان آرمی کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ مذکورہ حملے میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستان آرمی کے اسلحے اور دیگر ساز و سامان بھی اپنے قبضے میں لیے تھے اسی حملے کے ردعمل میں پاکستانی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے کا جارحیت کاآغازکردیا ہے۔

اب تک کی اطلاعات میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری،جبری گمشدگی یا جانی نقصانات سامنے نہیں آئے۔

Share This Article
Leave a Comment