بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک کا حب کہلانے والے گوادر میں بجلی کی بندش کیخلاف عوام نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کوشنکانی در کے مقام پر بند کردیا۔
شاہرہ کی بندش ے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کیسکو نے بلاجواز بجلی بند کرکے علاقے کو تاریکی میں ڈبو دیا ہے،ناجائز بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔
عملے کی کمی اور بلز کی عدم تقسیم، اوربلنگ،زیادہ میٹر ریڈنگ اندراج کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
احتجاج کے سبب مکران کوسٹل ہائی وے پر دونوں اطراف سے سینکڑوں گاڑیاں اور کراچی جانے والے کوچز پھنس گئے۔
ٹریفک مکمل طورپر معطل ہے۔