بلوچستان کے بولان کے علاقے مچھ سیخونی میں آج صبح پاکستانی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر جارحیت میں عام لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پانچ بجے مسلح افراد نے مچھ کے علاقے سیخونی میں روڈ بنانے والے کمپنی کے رولر اور گیس نکالنے والے کمپنی کے پانی ٹینکر کو آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا تھا آج اس حملے کے ردعمل میں فورسز نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لیکر عام افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اب تک کسی شخص کے گرفتاری و اغواء کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضع رہے اس کارروائی کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔