بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کنڈاسول میں پاکستانی فوج کے قافلے پر مسلح افراد نے شدید حملہ کیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فوج کی گاڈیاں تباہ اورمتعدد اہلکاروں کی ہلاکت کاخدشہ ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ آور فوج کے ہتھیار اور دیگر ساز و سامان بھی اپنے ساتھ کے گئے۔
اب تک اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں کافی سرگرم ہیں۔