یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: ٹائم میگزین

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز یوکرینی صدر کو دے دیا۔

ٹائم میگزین ہر سال دسمبر کے آغاز پر ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے۔

گزشتہ سال ٹائم میگزین نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا جب کہ اس سے قبل 2020 میں امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب امریکی صدر کمالا ہیرس کو یہ اعزاز بخشا گیا تھا۔

رواں سال میگزین نے یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

جریدے کی جانب سے ولادمیر زیلنسکی کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا اور ساتھ ہی روسی جارحیٹ کے بعد وطن کے لیے اٹھائے گئے ان کے اقدامات کی بھی تعریفیں کیں۔

جریدے نے ولادمیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یوکرینی صدر نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے عوام کو روسی جارحیت کے سامنے ڈٹ جانے پر آمادہ کیا۔

اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے ولادمیر زیلنسکی کے علاوہ ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والی خواتین، چینی صدر اور امریکی سپریم کورٹ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ٹائم میگزین ہر سال ادارے یا شخصیت سمیت ایک سے زائد شخصیات کو بھی ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز بخشتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment