بلوچستان کے علاقے منداور سنجاوی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے مند گیاب میں فٹبال گراؤنڈ پر پیش آیا۔ جہاں ہلاک ہونے والے والوں کی شناخت بہرام ولد فقیر سکنہ مند ھوزئی اور واجو دین محمد ولد نائف سکنہ مند گیاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا جو بعدازاں فورسز کے سامنے سرنڈر ہوچکے تھے۔
واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کی زد میں بچہ سمیت ایک دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب سنجاوی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے پوئی شریف میں مسلح افراد نے عزیزاللہ ولد پائیدین دمڑ کو گولیاں مار کرہلاک کردیا۔
لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کاروائی جا ری ہے۔