آواران: پاکستانی فورسز کی وحشیانہ تشددسے 2افراد کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران علاقے پیراندر زیلگ میں پاکستانی فورسز نے آج صبح ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران فورسز نے دلمراد اور لکونامی دو افراد کو خاندان کے دیگر افرادکے سامنے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایاجس سے ادھ موا ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دلمراد اور لکو پر فورسز کی وحشیانہ تشدد دیکھ کرگھرکے دوخواتین اس وقت گر کر بے ہوش ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد فورسز نے انہیں ادھ موا چھوڑ دیا جنہیں تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دیاجارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment