انڈیا میں جاری لاک ڈاو¿ں میں 3 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں بتایا کہ یہ فیصلہ ریاستوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
نریندر مودی نے اپنے خطاب میں انڈین عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔
انڈیا کے وزیراعظم نرینر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے آئندہ ہفتے یعنی 20 اپریل تک مزید سخت اقدمات کیے جائیں گے۔
نرینر مودی نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے سے انڈیا کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ انھوں نے کہا ’اسی لیے ہمیں آئندہ ایک ہفتہ بہت سختی کرنا ہو گی۔‘
انڈین وزیراعظم نے بتایا کہ نئے اقدامات کے حوالے سے حکومت بدھ کے روز تفصیلی ہدایات جاری کرے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں نئے کیس سامنے نہیں آ رہے وہاں لاک ڈاو¿ن میں کچھ نرمی کی جائے گی۔
نریندر مودی نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انڈیا نے کئی دیگر ملکوں کے مقابلے میں اس بحران کا بہتر جواب دیا ہے۔