بلوچستان کے علاقے سبی اور کوئٹہ میں فائرنگ اور روڈ حادثے دو مختلف واقعات میں 4افرادہلاک ہوگئے۔
سبی کے علاقے بختیار آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افرادہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز سبی کی تحصیل لہڑی کے علاقے بختیارآباد میں 2 مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لکھمیر کے نام سے ہوگیا۔
جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آوربلوچ خان اور برکت علی بھی ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گیرے میں لیکر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی الٹنے سے ڈرائیورہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ شب کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ کا عملہ گاڑی میں جارہا تھا کہ سریاب کے علاقے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور منیر موقع پر ہلاک اس کے ساتھی سعاد اور زاہد زخمی ہوگئے۔
لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔