گوادر: حق دو تحریک کاکل انٹر نیشنل ائیرپورٹ و چھاؤنی سامنے دھرنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں حق دو تحریک کادھرنا 36 ویں روزسے جاری ہے۔حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے دھرنا انتظامیہ نے کل 2 دسمبرکو زیر تعمیر گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور چھاؤنی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیاہے۔

احتجاجی دھرنے کے چھتیس ویں روز احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ ٹرالنگ نے بلوچستان کے سمندر کو تاراج کردیا ہے،مچھلیوں کی نسل کشی سے کئی مچھلی کی نسل مکمل ختم ھوچکی ہے۔ یہ ٹرالر سندھ کے ڈاکو اور ماھیگیروں کے دشمن اور سرزمین کے قزاق ہیں، جو ٹرالر اگر پکڑا جائے اور انکو عدالت میں پیش کردیا جائے تو وکلا برادری ان ڈاکؤوں کا کیس نہ لڑیں۔

انھوں نے کہاکہ آواران، مستونگ، خضدار، کھڈکوچہ و مکران تباہ ہیں، بلوچستان کے ان علاقوں کے تباہی کے ذمہ دار سیاسی جماعتوں میں چپھے وہ ڈاکو ہیں جو روزانہ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ بلوچستان کو ان ہی سیاسی پارٹیوں نے برباد کیا ہے،بلوچستان میں ظلم کی انتہا ھورہی ہے لیکن کسی بھی قوم پرست پارٹی کے لیڈران نے اسمبلی سے استعفی نہیں دیا ہے۔ حیات بلوچ کو ماں کے سامنیجا ں بحق کردینا ظلم کی انتہا ہے لیکن حیات بلوچوں کی قربانیوں پر اسمبلیوں میں موجود بلوچ غیرت مند ہوتے تو استعفیٰ دیتے۔

انہوں نے کہاکہ ایف سی غنڈہ گرد فورس ہے بلوچوں کا دشمن ایف سی ہے، کھڈان دشت میں ایف سی کی جانب سے غریب لوگوں کی دوکانوں کو بند کرنے کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔ ضلع کیچ میں انتظامیہ کہاں ہے، جو دشت کھڈان میں ایف سی دوکانوں کے کھولنے اور بند کرنے کے اوقات مقرر کررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ حق دو تحریک پر تنقید کرنے والے وٹس ایپ کے دانشور پہلے یہ بتاہیں کہ حق دو تحریک کا قصور اور غلطی کیا ہے۔ پہلے وہ ہمارا قصور تو ہمیں بتائیں۔ اگر ہم غلط ہیں تو وہ ہمارا ساتھ نہ دیں لیکن وہ خود بھی بزدل نہ بنیں خود جدوجہد و احتجاج کریں۔

دھرنے میں مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور چھاؤنی کے پروجیکٹ کے سامنے دو دسمبر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔

Share This Article
Leave a Comment