ضلع کیچ کے دیہی علاقوں میں تیسرے روز فوجی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ کے دیہی علاقے کولواہ بلور اور گردنواح میں پاکستانی فوج کی جارحیت تیسرے روزجاری ہے۔

سنگرڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں فورسز کی آمد جاری ہے اور پہاڑی علاقوں میں فورسز پیش قدمی کررہیجبکہ کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے مزید فوجی قافلوں کی بھی آمد جاری ہے۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ گذشتہ روزسے کولواہ کے مختلف پہاڑی علاقوں میں فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن جاحیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج تیسرے روز بھی کولواہ کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں اور شیلنگ جاری ہے۔جبکہ جاسوسی طیارے بھی گشت کررہے ہیں۔

تین دنوں سے جاری فوجی جارحیت اور علاقے میں فورسز کی بڑی تعداد میں آمد سے لوگ گھروں میں محصور ہیں جہاں خوف کا سماں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment