ضلع کیچ کے دیہی علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے دیہی علاقوں میں آپریشن کے نام پرپاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے جہاں ہیلی کاپٹروں کی نیچی پروازیں اور شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ کولواہ میں فورسز کی زمینی اور فضائی دونوں کارروائیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس ہے اور لوگوں گھروں میں محصور ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ آج اعلی الصبح سے کولواہ کے علاقے شاپکول اور پارگ کے قریبی پہاڑی سلسلوں میں گن شپ ہیلی کاؤپٹروں کی پروازیں اور جگہ جگہ شیلنگ جاری ہے۔

صبح سے جاری فوجی جارحیت سے تاحال مذکورہ علاقوں سے کسی قسم کی جانی مالی نقصان سمیت کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن فورسزکا تاحال پہاڑی علاقوں میں موجود ہے۔

Share This Article
Leave a Comment