بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ اور کوئٹہ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
بلیدہ کے مقامی ذرائع کے مطابق حلقہ MPA کا بھائی صغیر بلیدی اپنے مسلح گینگ کے ساتھ دادمحمد کے گھر پر فائرنگ کرکے اسد عرف (لیلُک)ولد خیر محمد کانٹی والا ساکن دزپروم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
دریں اثناکوئٹہ کے ہزار گنجی لنک روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے سائیکل سوار شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کا رہائشی عبدالرحمن ولد سلطان خان گزشتہ روز گھر سے سائیکل پر ہزار گنجی جا رہا تھا وہ جسے ہی لنک روڈ پر پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ڈرئیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا۔