بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق ہفتہ کوئٹہ کے علا قے قمبر انی روڑ کیچی بیگ کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شاہ جہان ولد نذر محمد جاں بحق ہو گیا۔
پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔
مزید کاروائی جا ری ہے۔
دوسری جانب خضدارمیں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
لیویز کے مطابق نوجوان کا قاتل اسکی نئی نویلی بیوی ہے۔جس کو اس کے آشنا نے پستول دیااورشوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھی بیوی نے پیچھے سے اس کے سر میں گولی ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
لیویز فورس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔