بلوچستان کے بسیمہ میں ایرانی تیل سے لوڈ گاڈی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ جانے کے باعث گاڈی کوآگ لگ گئی جس سے 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علاقے میں ایرانی تیل لیکر آنے والی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔
لاشیں ورثاکے حوالے کردیئے گئے۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔