وادی مشکے کے علاقے جیبری میں میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنا کر فورسز کو نقصان پہنچایا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 8 نومبر کی رات آٹھ بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے میں جیبری میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے مین کیمپ کو راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے کیمپ اور مورچوں کو نقصان پہنچا۔ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حملے کے بعد دشمن فوج نے کئی اطراف میں مارٹر گولے فائر کیے، لیکن سرمچار کامیاب حملے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔