خضدار میں 4افراد سیلابی ریلے میں بہے گئے،نوشکی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے خضدار کے علاقے اندراج چیلکی میں چار افراد سیلاب کے ریلے میں بہہ گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خضدار میں سیلاب میں بہنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب نوشکی میں جنگلات ایریا میں شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث زمباد گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کوفوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا مگر زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ہلاک شخص کی شناخت محمد قاسم ولد حاجی محمد صدیق محمد حسنی سکنہ کلی جورکین کے نام سے ہوئی ہے۔

ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے زمبادگاڈی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

Share This Article
Leave a Comment