بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شہرک سے دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر تین نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کئیے گئے نوجوونوں کی شناخت افراد مغل ولد محمد، سکنہ شہرک، امید ولد چار شمبے، رستم ولد نظر، سکنہ بالگتر کے ناموں سے ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار مسلح تھے جبکہ اغواء کاروں کے پاس سرکاری نمبر پلیٹ والے گاڑیاں تھیں، تاہم واقعہ کی مزید تفصیلات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔