بولان میں پاکستانی فوج کی جارحیت بدستورجاری،ایک چرواہا قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کی جارحیت بدستورجاری ہے،علاقہ مکمل طور پر فوج کے محاصرے میں ہے جبکہ ایک چرواہے کو قتل کردیا گیا ہے۔

آج ساتویں روز بولان فوجی محاصرے میں ہے جہاں مختلف علاقوں سے مزید نعشوں کی برآمدگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ابھی تک صر ف ایک لاش کی تصدیق ہوچکی ہے جو چرواہا کی ہے جس کی شناخت محمد غوث ولد افضل خان مری کے نام سے ہوگئی ہے۔

جنہیں ستمبر 2021 میں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا تھا، بعدازاں تین مہینوں کی گمشدگی کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب بولان میں جاری فوجی جارحیت کے دوران ان کو قتل کر دیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ خواتین و بچے تاحال پاکستان فوجی اہلکاروں کے تحویل میں ہیں، جن میں سے تیرہ کی شناخت ہوچکی ہے۔

مذکورہ خواتین کا تعلق سمالانی قبیلے سے ہے، جبکہ ان میں جبری گمشدگیوں سے متاثرہ افراد کے لواحقین بھی شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment