خضدارو تربت میں روڈ حادثے سے طالب علم سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اور تربت میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں طالب علم سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔

تربت ایئر پورٹ روڈ پر سوزوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے موٹرسائیکل سوار 45 سالہ تاج محمد نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ سوزوکی ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خضدار میں کراچی شاہراہ پر دو دن قبل پیر عمر کے قریب پک اپ گاڑی کار سے ٹکرائی تھی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

بتایا جارہاہے کہ زخمیوں میں سے ایک نوعمر طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment