بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ”سنگر“کو بھیجے جانے والی ایک مختصر ای میل میں بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کے8 ایس ایس جی کمانڈوز کی ہلاکت کی ذمہ داری لے لی ہے۔
مختصر ای میل میں ترجمان جیئند بلوچ کا کہناتھا کہ بولان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کو پسپا کرتے ہوئے مختلف مقامات پر شدید نوعیت کے حملوں میں دشمن فوج کے آٹھ ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک کیئے۔
ترجمان نے کہ اس سلسلے میں تفصیلی بیان جلد جاری کی جائیگی۔
یاد رہے کہ گذشتہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بولان میں اپنے 2 کمانڈوز کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔
ہلاک کمانڈو ز کی شناخت شفیع اللہ اور قیصر عباس کے ناموں سے کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان کے بولان کے علاقے شاہرگ کے قریب کمان پاس کے علاقے میں دوران آپریشن 4 مشتبہ افراد ہلاک اور 2فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق یہ آپریشن دو مغوی شہریوں کی بازیابی کے لیے شروع کیا گیا۔اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں سے آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے۔