دشت سائیجی میں پاکستانی فوج کی جارحیت 2دنو ں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

دشت سائیجی میں پاکستانی فوج کی جارحیت بڑے پیمانے کے ساتھ جاری ہے۔

سنگر ڈیسک کو ملنے والی علاقائی ذرائع کے مطابق دشت سائیجی میں گذشتہ دودنوں سے بڑے پیمانے پرپاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

ضلع کیچ اور ضلع گوادر کے سنگم پر واقع پہاڑی سلسلہ دشت سائیجی میں پاکستانی فوج نے آپریشن کے نام پر پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہوا ہے۔جہاں زمینی و فضائی کارروائی کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ سائیجی کے گردو نواح میں واقع آبادیوں کے لوگ گھروں میں محصور ہیں۔اورپہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی بمبارمنٹ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے علاقے گونج رہے ہیں جبکہ لوگ خوف وہراس میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ضلع کیچ اور ضلع گوادرسے فوج کی بڑی تعدادبکتر بند گاڑیوں اور دیگر فوجی سازو اسامان کے ساتھ قافلوں کی شکل میں پہنچ رہے ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی کوئی گرفتاری یا ہلاکت کی خبریں سامنے نہیں آئیں۔

واضع رہے کہ اس سلسلے میں بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی آج جاری کردہ بیان میں دشت کا بھی ذکر تھا جس میں ان کا کہنا تھادشت، مند، مشکئے، جھاؤ، بولان سمیت کئی علاقوں میں پاکستانی فوج نے جنگلات کو آگ لگاکر راکھ کر دی ہے۔

ابلوچستان میں فوجی جارحیت کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں کیمیائی ہتھیار استعمال کی جارہی ہے۔ کئی مقامات پر چشموں کے پانی میں زہر ڈالا گیا ہے، جس سے اموات اور بیماریاں واقع ہوئی ہیں۔ اسی طرح جانوروں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment