پوٹن کی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بات مذاق نہیں، امریکی صدر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر جابائیڈن کے مطابق 1962 کے ’کیوبا میزائیل بحران‘ کے بعد ایٹمی جنگ کا سب سے زیادہ خطرہ اب ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ جب روسی رہنما ٹیکٹیکل جوہری، حیاتیاتی یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بات کرتے ہیں تو وہ ‘مذاق نہیں ‘ کر رہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جوہری ‘آرماگیڈان’ (حق و باطل کا معرکہ) کا خطرہ 1962 کے کیوبا کے میزائل بحران کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ جب روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات کی تو وہ ‘مذاق نہیں ‘ کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ روسی صدر پوتن کے جنگ سے نکلنے کا راستہ ‘پتہ لگانے کی کوشش’ کر رہا ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین نے پہلے ہی کہا ہے کہ صدر پوتن کی جوہری تباہی کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

تاہم، ماسکو کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے باوجود امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکہ کو ایسے کوئی آثار نظر نہیں آئے کہ روس فوری طور پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment