کوئٹہ میں 2 لاشیں برآمد، چاغی میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علا قے نو حصار کے پہاڑوں سے 2افراد کی لاشیں بر آمد کر لی گئیں۔

پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے نوحصار کے کے پہاڑوں سے 2افراد کی پرانی لاشیں بر آمد کر لی گئیں جنہیں شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

علاوہ ازیں دالبندین کے علاقے کرودک میں ٹریفک حادثہ دو افراد ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کرودک کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار خدارحیم ولد داد خدا، محمد عیسی ولد بہار خان موقع پر ہیہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی سوار حاکم مینگل شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

حاکم مینگل بی این پی نوشکی کے صدر بہادر خان مینگل کے بھائی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment