نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد ہلاک

0
180

نیپال کے اچھم ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ملک بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 48 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوچکے ہیں۔

نیپال کے ایک دور دراز پہاڑی ضلع میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد مکانات مٹی میں دفن ہونے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔نییپال کے متاثرہ ضلع اچھم کے ضلعی منتظم دیپش رجال کے مطابق امدادی کارکنوں نے ہفتے کو علیٰ الصبح تین مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

ڈی پی اے سے بات کرتے ہوئے رجال کا کہنا تھا، ”مٹی میں دبے گیارہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا جن میں سے تین کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے طبی دی جارہی ہے۔“ اس ضلعی منتظم کا مزید کہنا تھا، ”ہم متاثرہ گھرانوں کی تعداد کا پتہ لگائیں گے اور تلاش کا کام مکمل ہونے کے بعد امداد اور بحالی کے پیکج کی فراہمی شروع کریں گے۔“

رجال کے مطابق کم از کم چھ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر اُن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ پر امدادی کارکنوں کو ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر ان افراد کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک مٹی کے تودوں کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

نیپال اپنے پہاڑی علاقے اور بڑے دریاؤں کی وجہ سے اکثر قدرتی آفات کا شکار رہتا ہے۔ تاہم ہر سال جون اور ستمبر کے مہینوں کے دوران ہونے والی مون سون کی بارشون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ملک بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 48 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here