بلو چستان کی شاہراہوں پر ماہ اگست میں ٹریفک کے 911 حادثات میں 23 افرادہلاک، 1317افراد زخمی ہوگئے۔
ایم ای آر سی کی جاری رپورٹ کے مطابق این 25 لک پاس، مستونگ شاہراہ پر ٹریفک کے 63 مختلف حادثات میں 82 افراد زخمی، قلات میں این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 31 مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی، باغبانہ، خضدار این 25 پر ٹریفک کے 34 مختلف حادثات میں 2 افرادہلاک 44 افراد زخمی، تیارو، لسبیلہ این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 135مختلف حاثات میں 237 افراد زخمی، ورند لسبیلہ این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 184 مختلف حادثات میں 1 شخص ہلاک 225 افراد زخمی، سرانان، پشین این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 43 مختلف حادثات میں 1شخص ہلاک بحق جبکہ 60افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق زیارت کراس، پشین این 50پر 40 مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افرادہلاک جبکہ 61 افراد زخمی، نسئی، قلعہ سیف اللہ این 50 پر 43 مختلف ٹریفک حادثات میں 49 افراد زخمی، شنکئی، قلعہ سیف اللہ این 50 شاہراہ پر 20 مختلف ٹریفک حادثات میں 22 افراد زخمی، بادیزئی، ژوب این 50 شاہرا ہ پر 26 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک 32 افراد زخمی، منیکا، شیرانی این 50 شاہراہ پر 12 مختلف ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی، گدر، سوراب این 85 شاہراہ پر 70 مختلف ٹریفک حادثات میں 1 شخص ہلاک 110 افراد زخمی، گوکرٹ، کچھی این 85 شاہراہ پر 15 مختلف ٹریفک حادثات میں 33 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کیٹل فارم جعفر آباد این 65 شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف 41 حادثات میں 2 افرادہلاک 49 افراد زخمی، بختیارآباد، سبی این 65 شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف 39 حادثات میں 1 شخص ہلاک 72 افراد زخمی، میختر، لورالائی این 70 شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف 14 حادثات میں 1 شخص ہلاک 14 افراد زخمی ہوئے۔