بلوچستان کے شہر خضدار میں گذشتہ شب یکے بعد دیگر ے،دو دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
بم دھماکے پاکستانی سیکورٹی فورسزپر کئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خضدار میں دو دھماکے ہوئے، پہلا دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسرا دھماکہ شہری عامر غلامانی کی گاڑی پرہوا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دونوں جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔