آواران سے فورسز ہاتھوں ایک نوجوان حراست بعد لاپتہ

0
219

بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے نوندڑہ بدرنگ سے رات گئے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبرا ً لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت علی ولد سہراب کے نام سے ہوگئی ہے۔

جنہیں فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر فیملی کے سامنے حراست میں لیکر جبراًلاپتہ کیا تھا۔

رواں مہینے میں اب تک فورسز کے ہاتھوں جھاؤ سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

جھاؤ کے علاقے شکاری گوٹھ میں پندرہ روز قبل تین نوجوانوں کوفورسز نے انکے گھروں میں دوران چھاپہ گرفتار کرکے لاپتہ کردیاتھا۔

ان میں سے ایک نوجوان کوتین دن شدید تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا تھااورباقی دو نوجوان اب تک فورسز کی حراست میں ہیں۔

واضع رہے کہ جھاؤ کے مختلف علاقوں سے فورسز لوگوں کو جبراً اپنے کیمپ بلاتے ہیں اور شدید تشدد کے بعد چھوڑ دیتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here