بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ دکی میں دکی کوئلے کی کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ سٹی نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو شدید بارش کی وجہ سے کوئٹہ سٹی نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے 2افرادہلاک ہوگئے۔
جنہیں شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
دوسری جانب دکی میں ایک مقامی کوئلے کی کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک جبکہ، ایک زخمی ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک کانکن کی شناخت حمیداللہ ولد عبدالمتین قوم ہوتک سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔
ہلاک اور زخمی کانکن کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے زخمی کانکن کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔